24 دسمبر 2025 - 09:27
مآخذ: ابنا
شہید قاسم سلیمانی نے سامراج کے خلاف مزاحمت کی حکمتِ عملی کی بنیاد رکھی:فرانسیسی تجزیہ کار

 ایک فرانسیسی نژاد تونسی ماہرِ تعلیم اور بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شہید سپہ سالار قاسم سلیمانی وہ شخصیت تھے جنہوں نے امریکی۔صہیونی سامراج کے خلاف مزاحمتی حکمتِ عملی کی بنیاد رکھی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک فرانسیسی نژاد تونسی ماہرِ تعلیم اور بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شہید سپہ سالار قاسم سلیمانی وہ شخصیت تھے جنہوں نے امریکی۔صہیونی سامراج کے خلاف مزاحمتی حکمتِ عملی کی بنیاد رکھی۔

یونیورسٹی پروفیسر عماد حمرونی نے خبر رساں ادارے ایرنا سے گفتگو میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی خطے اور اس سے باہر انقلابی قوتوں کو منظم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ کس طرح مظلوم اقوام کی مدد کے لیے طاقتوں کو متحرک کیا جائے اور انہیں امریکی و صہیونی تسلط سے نجات دلانے کی جدوجہد کو مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے شہید سلیمانی کو ’’محورِ مزاحمت کی مرکزی شخصیت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی فوجی اور انٹیلی جنس طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور ایسی مزاحمتی سوچ کو فروغ دیا جس نے افغانستان، عراق، لبنان، شام، یمن اور بالخصوص مقبوضہ فلسطین میں آزادی کی تحریکوں کو تقویت دی۔

حمرونی کے مطابق شہید قاسم سلیمانی انقلابی اسلام کی ایک نمایاں علامت تھے۔ انہوں نے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع مضبوط کیا اور اس کے بعد القدس اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو عملی شکل دی۔

انہوں نے زور دیا کہ القدس کی آزادی تک مزاحمت کا سفر جاری رہے گا اور بیت المقدس کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی اعلیٰ روحانی اقدار کے حامل انسان تھے، جو اپنے ساتھیوں، اپنی قوم اور دنیا بھر کے انقلابیوں میں بے حد مقبول اور محترم تھے۔

فرانسیسی۔تونسی ماہرِ تعلیم نے کہا کہ شہید سلیمانی نے اپنی پوری زندگی ایران، ایرانی قوم، اسلام اور فلسطین کے مقصد کے لیے وقف کر دی۔

واضح رہے کہ سپہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی مزاحمتی رہنما ابو مہدی المهندس 13 دی 1398 (3 جنوری 2020) کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں شہید ہوئے تھے، جس کا حکم اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔

اس کارروائی کے جواب میں ایران نے 18 دی 1398 کو عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha